ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنواسی میں چوری کی واردات۔لاکھوں روپے نقد اور زیورات پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

بنواسی میں چوری کی واردات۔لاکھوں روپے نقد اور زیورات پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

Wed, 31 Oct 2018 03:12:18    S.O. News Service

سرسی30؍اکتوبر (ایس او نیوز) بنواسی کے ہاڈلگی نامی مقام پر پیش آنے والی چوری کی ایک واردات میں چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات کے علاوہ نقدی پر ہاتھ صاف کردیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق چوری کی یہ واردات راگھویندرا مدھوکر شیٹھ کے گھر پرپیش آئی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ گھر کی چھت کے کھپریل نکال کر چور اندرداخل ہوئے اور وہاں پر موجود سونے اور چاندی کے زیورات کے علاوہ ڈالرس چوری کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ ایک اندازے کے مطابق راگھویندرا کو اس چوری کی وجہ سے تقریباً 7لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ہے۔ 

گھر میں چوری کی اس واردات کی خبرملنے پر سرکل پولیس انسپکٹر اور دیگر افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ کیس درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


Share: